@muntazeranemahdi3: _شب ولادت باسعادت رسول خدا (ص) و امام جعفر صادق (ع) مبارک💐_ جس شب آپ ﷺ نے عالمِ دنیا میں قدم رکھا، ایک نور جلوہ گر ہوا اور اس کی ضیا سے فضائے مکہ منور ہوگئی۔💫 پیغمبر ﷺ تشریف لائے تاکہ تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنیں، جہالت، خرافات اور بت پرستی کی تاریکیوں سے نبرد آزما ہوں۔ اور ایسے دور میں جب بیٹیوں کو زنده درگور کر دیا جاتا تھا، آپ ﷺ ہی کی نسل سے ایک کوثر وجود میں آئے، جس سے بارہ آفتاب طلوع ہوں۔⛅ اور اسی نور تاباں کی ایک کرن جو جعفر صادق علیہ السلام ہیں، ایسی ہے کہ اس کے جلوہ فگن ہونے سے جہالت و نادانی کی جمی ہوئی برف پگھل گئی۔ اور وہ بارہواں خورشیدِ ہدایت ایک دن ضرور طلوع ہوگا؛ وہ دنیا کو عدل و انصاف سے معمور کرے گا، رسالتِ محمدی ﷺ کے پیغام کو کمال تک پہنچائے گا، اور دنیا ایک بار پھر محمدی نور و سیرت کا جلوہ اپنے دامن میں دیکھے گی۔ #ولادت_پیامبر #17_ربیع_الاوال #منتظران_مہدی_عج #منتظران_مہدیؑ