@asmatjaved2: تم ہی سے اے مجاہدو ، جہاں کا ثبات ہے الحمدللّٰہ،الحمدللّٰہ،الحمدللّٰہ! اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے ہمارے مجاہد نے ایک شخص کی زندگی بچا لی، ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی کہ ایک شخص کو دل کا اٹیک ہوا ہے، 1122 کے جوانوں نے اپنی جوان کی پرواہ کیے بغیر فوری طور پر اس ایمرجنسی پہ ریسپانڈ کیا، مریض کی دل کی دھڑکن اور سانس رک چکی تھی، ڈیوٹی پہ معمور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن احمد رضا نے فوری طور پہ سی پی آر شروع کر دیا، مسلسل سی پی آر سے مریض کے دل کی دھڑکن اور سانس بحال ہوگئی، جسے فوری طور پر عملے نے قریبی ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے سٹاف سمیت اہل خانہ نے ریسکیو 1122 کے پیشہ وارانہ سٹاف کی اس ہمت محنت، لگن اورانسانی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ اہل خانہ کی طرف سے ریسکیو 1122 کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یہ ہیں حقیقی ہیروز جن کا کہیں نام نہیں مگر یہ دن رات آپ کی زندگیاں بچانے میں پیش پیش رہتے ہیں، احمد رضا بٹ Ahmad Raza میں آپ کو سیلیوٹ کرتا ہوں، اور (آپ کےلیے انعام بھی ہوگا میری طرف سے 🫠) اللہ تعالیٰ آپ کو اس خدمت انسانی کے بدلے میں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے گا، ہیں وہی لوگ جہاں میں اچھے آتے ہیں جو کام دوسروں کے #foryoupage #foryou