@xbroken005: شاید سکون اُن لوگوں کے نصیب میں نہیں ہوتا جو حد سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔ وہ ہر خاموشی میں چھپی آوازیں سن لیتے ہیں، ہر بدلے لہجے کے پیچھے چھپا مطلب سمجھ لیتے ہیں، اور ہر درد کو اپنے اندر اتنی گہرائی سے اتارتے ہیں کہ پھر وہ ان کی ذات کا حصہ بن جاتا ہے۔ باہر سے وہ پرسکون، مضبوط اور مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، مگر اندر ان کے ایک خاموش جنگ جاری رہتی ہے۔ کچھ اداسیاں ایسی ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ کم تو ہو جاتی ہیں، مگر کبھی مکمل ختم نہیں ہوتیں۔🙂❤️🩹 #foruyou #fypviral🖤tiktok #fypppppppppppppp #asethetic #poetry @TikTok