@ababeel6335385: # مجھے دیکھنے والے کہتے ہیں تمہیں پانے والے بڑے خوش نصیب ہیں ،میں سوچتا ہوں . لوگ کتنی آسانی سے خوش نصیبی کا فیصلہ کر دیتے ہیں انہیں کیا خبر خوش نصیب وہ نہیں ہوتا جس کے حصے میں کوئی انسان آجائے بلکہ خوش نصیب تو وہ ہوتا ہے جسے ایسا دل ملے جو دنیا کے ہر بدلتے موسم : میں صرف اُسی کا رہے، کچھ محبتیں آواز نہیں کرتیں وہ خاموشی سے اپنی عمر کسی نام کے حوالے کر دیتی ہیں، اور جب وہی نام ان کے نصیب سے مٹا دیا جائے تو آنکھیں رونا چھوڑ دیتی ہیں مگر دل زندگی بھر اُس ایک کمی کا ماتم کرتا رہتا ہے۔ اس لیئے اگر کبھی کوئی تمہیں اپنی دعاؤں، اپنی وفاؤں اور اپنے سکون سے بڑھ کر چاہے تو اسے معمولی مت سمجھنا، کیونکہ ہر شخص محبت کر لیتا ہے مگر اپنی پوری ذات کسی ایک کے نام کر دینا یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ !"