@lahore.wale.peer: الحمدللہ ثم الحمدللہ 🌹 محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ و ختمِ چہلم کی اس بابرکت محفل میں حاضری ہوئی۔ ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، نعت و درود اور دعاؤں سے سجی یہ محفل ہمیشہ یاد رہے گی۔ اس محفل میں ہمارے پیر و مرشد، حضرت سید سعید الحسن شاہ الگیلانی صاحب کی بابرکت موجودگی ہمارے لیے باعثِ برکت تھی۔ 🌹 محسن بھائی، ڈاکٹر علی محسن صاحب اور حافظ احسن علی صاحب کے ساتھ اس محفل میں شرکت بھی ایک خوبصورت یاد بن گئی۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ دین کی خدمت، محبتِ رسول ﷺ اور اسی نیک راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲 اللہ پاک حضرت علامہ قاری نذیر احمد چراغوی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مرحومین کے لیے باعثِ رحمت و ایصالِ ثواب بنائے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین #peersyedsaeedulhassanshah #lahorewalepeer #kudaabadrakha #trending #peersyedsaeedulhassanshahsahb