@fi_writes_786: 𝑭𝑰 𝑾𝒓𝒊𝒕𝒆𝒔 ✍️ کچھ آزمائشیں لفظوں سے نہیں، احساسات سے دی جاتی ہیں… 🥀💔 وہ جانتا تھا کہ میرے دل میں اس کے لیے کیا ہے، وہ میری خاموشی کے پیچھے چھپی محبت بھی جانتا تھا، پھر بھی نہ جانے کیوں میرے سامنے کسی تیسرے کا ذکر کر کے میرے صبر کو آزمایا کرتا تھا۔ 🖤. شاید اسے میری محبت پر یقین تھا، یا شاید وہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ میں کب تک خاموش رہوں گی۔ مگر اسے کیا خبر تھی کہ محبت کرنے والے شور نہیں کرتے، وہ بس اندر ہی اندر ٹوٹتے رہتے ہیں۔ 🌙🥀 میں ہر بار مسکرا کر بات بدل دیتی تھی، مگر دل کے اندر ایک عجیب سا خوف جاگ اٹھتا تھا… کسی اپنے کو کسی اور کے نام سے جوڑ کر سننا، شاید محبت کی سب سے خاموش اذیت ہوتی ہے۔ 💔 وہ میرا صبر آزماتا رہا، اور میں اپنی محبت چھپاتی رہی… کیونکہ بعض رشتوں میں انسان حق نہ ہونے کے باوجود بھی سب سے زیادہ درد محسوس کرتا ہے۔ 🖤🥀 #fiwrites #fyp