@zohan276: جب روح زخموں سے چور چور ہو جائے اور انسان دنیا کی بے حسی سے تھک کر چور ہو جائے، تو پھر مصلے پر لفظ نہیں، صرف سسکیاں بولتی ہیں۔ یہ دھیمی سسکیاں جنہیں ہمارے پاس بیٹھا انسان بھی محسوس نہیں کر پاتا، جب حالتِ سجدہ میں زمین پر گرتی ہیں، تو سیدھی عرش کو ہلا دیتی ہیں۔ یہ اس وقت کی بات ہے، جب انسان اندر سے بالکل ختم ہو چکا ہوتا ہے، جب اس کے پاس رونے کے لیے کندھا اور دکھ بانٹنے کے لیے کوئی مخلص انسان نہیں بچتا۔ وہ جو اندر کا سارا کرب، ساری تکلیف اور سارے ارمانوں کا خون لے کر اپنے رب کے حضور سر جھکاتا ہے، تو اس کے حلق میں پھنسی ہوئی دھیمی سی سسکی بھی کائنات کی سب سے دردناک فریاد بن جاتی ہے۔ دنیا والوں کو لگتا ہے ہم خاموش ہیں، پر کوئی نہیں جانتا کہ سجدے کی زمین ہمارے آنسوؤں سے کتنی بار تر ہوئی ہے۔ یہ وہ خاموش کہرام ہے جو دنیا تو نہیں سنتی، پر کائنات کا مالک اس کا ایک ایک لفظ سنتا اور اس ٹوٹے ہوئے دل کو سمیٹتا ہے۔ جب انسان ہر رشتے سے مایوس ہو کر سجدے میں گرتا ہے،، تو وہی اس کی آخری پناہ گاہ ہوتی ہے۔

Mohammed zohan
Mohammed zohan
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 31 August 2026 04:04:11 GMT
240
65
0
2

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @zohan276, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About