@aestheticbyghalib_: بعض اوقات ہم چیزوں سے نہیں، ان کے انتظار سے تھک جاتے ہیں۔ پھر مل بھی جائیں تو دل ویسا نہیں رہتا۔ کیونکہ وقت صرف فاصلے نہیں بڑھاتا، وہ احساس بھی بدل دیتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے جب خواہش اپنی شدت کھو دیتی ہے، امید خاموش ہو جاتی ہے، اور جو چیز کبھی زندگی لگتی تھی، وہ محض ایک عام سی حقیقت بن کر رہ جاتی ہے۔