@asadwrites993: کسی نے سچ کہا تھا اور اج دیکھ بھی لیا۔ جس گھر یا رشتے کی بنیادیں مضبوط ہوں وہ کبھی گرتے ٹوٹتے نہیں۔ یہ بھی اللّٰہ کی حکمت ہی ہے کہ اس نے ان لوگوں کو اس حادثہ سے بچانے کیلئے اور بہت پہلے سے ہی احتمام کر دیا تھا گھر کی مضبوط بنیادوں کی شکل میں۔ نیپال میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران یہ گھر کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کے آس پاس کے سارے مکانات منہدم ہو گئے ہیں لیکن یہ ایک گھر آخر تک بچا رہا ہے۔۔۔۔۔ کُچھ لوگ کہہ رہے ہیں کے اس میں میٹریل بہت اچھا استعمال ہوا ہے اور کچھ کا کہنا ہے کے اس گھر کو بنانے والا مستری بہت اچھا تھا مضبوط کام کر گیا اسکو انعام دینا چاہیے ۔۔۔ لیکن اسکو دیکھتے ہی میری زُبان سے بلا اختیار سبحان اللہ نکلا کے کیا کہنے اُس رب کے جسکو بچانا چاہے تو آگ سے بھی بچا لیتا ہے یہ تو پھر سیلابی ریلا تھا ۔۔۔۔ حضرت ابراہیم کا سنا تھا کے اُنکے لیے آگ ٹھنڈی ہو گئی تھی اور آج اِدھر دیکھ لیا کے جب سب کچھ ملیامیٹ ہو گیا تو کیسے میرے اللہ نے اس گھر کے باسیوں کو سلامت رکھا ❣️ بیشک اُسکی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ادھر اُدھر نہیں ہوسکتا ❣️ نیپال میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران یہ گھر کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کے آس پاس کے سارے مکانات منہدم ہو گئے ہیں لیکن یہ ایک گھر آخر تک بچا رہا ہے۔۔۔۔