@footballnwes7: امن، بھائی چارے اور اعلیٰ ظرفی کی خوبصورت مثال کچھ دن قبل بلی ٹنگ شاملات گراؤنڈ میں فٹبال میچ کے دوران بلی ٹنگ اور کوٹ کی ٹیموں کے درمیان ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ آج دونوں گاؤں کے معزز مشران نے ایک شاندار اور قابلِ تقلید روایت قائم کرتے ہوئے شاملات گراؤنڈ میں اکٹھے ہو کر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بغل گیر کروایا اور رنجشوں کو محبت اور بھائی چارے میں بدل دیا۔ 🤝 اس موقع پر پرنس کلب بلی ٹنگ کی ٹیم نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوٹ کی ٹیم کو میچ گفٹ کر دیا۔ ⚽️👏 ہم بلی ٹنگ اور کوٹ کے تمام معزز مشران، کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ذاتی رنجشوں سے بالاتر ہو کر امن، بھائی چارے، اتفاق اور اتحاد کو مقدم رکھا۔ یہی ہے اصل جیت — دل جیتنے کی جیت! اللہ تعالیٰ دونوں گاؤں کے درمیان محبت، امن اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین 🤲