@malikashfaqdubai: *حاصل پور میں قبضہ مافیا بے لگام جالندھر کالونی روڈ فیڈر کالونی اپوزٹ مسلم ٹاؤن پر قبضہ جاری* *علاقہ مافیا کی ذاتی جاگیر بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ اسی جگہ کے بالکل ساتھ والی قیمتی سرکاری زمین پر تقریباً 2 کنال پر اسی قبضہ مافیا اللہ دتہ مے نے پہلے ہی پختہ تعمیرات کر کے قبضہ جما رکھا ہے کسی نے پوچھا تک نہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب ان کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے ہیں کہ وہ ساتھ والی بقیہ خالی جگہ پر بھی قبضہ کر رہے ہیں قبضہ کرنے کا طریقہ واردات مسجد کی آڑ میں قبضہ! *یہ ٹولہ متعدد بار اسی جگہ پر دین کے مقدس نام کو ڈھال بنا کر سرکاری زمین ہتھیانے کی کوشش کر چکا ہے ہر بار بلدیہ حاصل پور کے عملے نے اپنی جان پر کھیل کر ان کی کوشش کو ناکام بنایا اور اس جرم میں اس مافیا نے بلدیہ ٹیم پر حملے بھی کیے ہیں جو سرکاری عملے پر حملہ کر سکتا ہے، وہ عام شہری کے لیے کتنا خطرناک ہوگا اندازہ لگایا جا سکتا ہےکمشنر بہاولپور ڈی سی بہاولپور اے سی حاصل پور اور چیف آفیسر بلدیہ حاصل پور سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہفیڈر کالونی میں جاری حالیہ غیر قانونی قبضے کو فی الفور روکا جائے ساتھ والی 2 کنال زمین پر بنی تمام غیر قانونی پختہ تعمیرات کو فوری مسمار کر کے سرکاری زمین واگزار کروائی جائے بلدیہ عملے پر حملہ کرنے والے اور مسجد کے نام کو استعمال کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے والے اس پورے مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے* 1