جناب فہد عمر صاحب محترم
السلام علیکم و رحمتہ اللّہ
گذارش ہے کہ میں پنڈی سے محبوب حسین رابطہ کر رہا ہوں۔ 23 اگست کو میں نے 4 آئٹمز order no.13693, بک اور کنفرم کروائے E.Mail بھی آ گئی۔ مسئلہ یہ ہے کہ آج یکم ستمبر ہو گئی اور پارسل ابھی تک نہیں ملا۔ آپ کے 3 مختلف نمبرز پر کالز کیں واٹس ایپ پر کالیں اور میسج بھی کر رہا ہوں مگر نہ کوئی کال اٹینڈ کرتا ہے اور نہ ہی میسج کا جواب آتا ہے۔ آپکی ناکارہ ترین سروس ڈیلنگ پر سوال اٹھ رہئے ہیں۔ عام فہم بات ہے کہ اگر کوئی مسئلہ/رکاوٹ بھی ہو تو متعلقہ کمپنی جواب ضرور دیتی ہے تاکہ کسٹمر مطمئن ہو جائے۔ پتہ نہیں میرا آرڈر زمیں نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟ میرا ایڈریس بھی مکمل ہے۔ مکان نمبر، سٹریٹ نمبر۔ جگہ، شہر کا نام اور فون نمبر سب موجود ہے۔ پچھلے 30 سالوں میں بے شمار خطوط، پارسل وغیرہ بالکل بر وقت موسوم ہوئے۔ کراچی، لاہور، اوکاڑا، پھالیہ، منڈی, بیرونی ممالک اور نجانے کہاں سے سامان آتا ہے زیادہ سے زیادہ 4 دن لگتے ہیں مگر یہاں۔۔۔۔۔
مجھے تو حیرت ہی ہو رہی ہے جو دیگر لوگ تعریفوں کے پل باندھ رہئے ہیں یقیناً مبالغہ ہی لگتا ہے۔ شریف لوگو، اگر کوئی کوتاہی بھی ہے تو کم از کم جواب تو دو ناں۔ یا پھر وہ نمبر دیں جہاں کوئی بولنے والا انسان بیٹھا ہو۔ میں نے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا۔ نہ اٹینڈ ہوئے نہ ہی میسج کا جواب آیا۔
03313456603
03043807110
03335575210
آپ سے گزارش ہے پارسل مجھے ملے نہ ملے کم از کم جواب تو دیں؟
محبوب حسین پنڑی
Order no 13693 dt.23/08/2026
2026-09-01 05:38:46
1
To see more videos from user @memondryfruits0, please go to the Tikwm
homepage.