@ijazkhandawoodzai1: ممتاز عرف ممتازے کیس میں بڑی پیش رفت۔ پشاور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ممتاز عرف ممتازے کو انٹرپول کی کارروائی کے بعد اج بحرین سے پاکستان بذریعہ اسلام باد ایئرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔ آج ڈی ایس پی اعجاز نبی اور ڈی ایس پی اشفاق نے بحرین میں انٹرپول/متعلقہ حکام سے ممتاز عرف ممتازے کی تحویل حاصل کرلی، جس کے بعد وہ پولیس افسران کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ممتاز عرف ممتازے کی جانب سے موصول ہونے والے وائس میسج اور ویڈیو میں بھی اس امر کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ پہلے ہی سی سی پی او پشاور کو ہدایت کر چکی ہے کہ ملزم کو بحفاظت عدالت میں پیش کیا جائے، دورانِ تفتیش اس کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور بعد ازاں اسے بحفاظت جیل منتقل کیا جائے۔ ملزم کی بحرین سے واپسی کو پشاور پولیس کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی والدہ پشاور ہایئکورٹ کی ہدایات اور مملزم کی ائینی اور بنیادی حقوق کے مطابق عمل کرنے کی امید رکھتی ہے۔@👑خوگ رور جان عطاءاللہ خان👑 @mustafaking @khan @umardarazbut @Hamza khan @👑 SALMAN KHAN👑