@meer_oficial: کیا کوئی بات اتنی اہم ہوتی ہے کہ اس کے لیے برسوں کا ساتھ چھوڑ دیا جائے؟ کیا ایک غلط فہمی، ایک تلخ لفظ، ایک لمحے کی ضد اتنی بڑی ہو جاتی ہے کہ رشتے کی ساری بنیاد ہلا دے؟ میں نے دیکھا ہے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو پہاڑ بنا کر اپنوں کو پرایا کر دیتے ہیں۔ اور پھر راتوں کو جاگ کر سوچتے ہیں "کاش اس دن چپ کر جاتا۔" "کاش انا کو ایک طرف رکھ دیتا۔" سچ تو یہ ہے کہ رشتے ٹوٹتے باتوں سے نہیں، ضد سے ٹوٹتے ہیں۔ بات تو مانی جا سکتی ہے، منوائی جا سکتی ہے، مگر ضد؟ ضد انسان کو اندھا کر دیتی ہے۔ جو شخص تمہارے برے وقت میں تمہارے ساتھ کھڑا رہا، جو تمہارے آنسو پونچھے بغیر وجہ پوچھے، کیا وہ ایک غلطی کا مستحق نہیں؟ کیا وہ ایک موقع کا حقدار نہیں؟ ہم بھول جاتے ہیں کہ کامل کوئی نہیں ہوتا۔ ہر انسان میں کمی ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کچھ لوگ کمیوں کے باوجود نبھاتے ہیں اور کچھ لوگ خوبیوں کے باوجود چھوڑ جاتے ہیں۔ اس لیے خدارا چھوڑنے سے پہلے ایک بار سوچ لینا۔ کہ جو بات آج تمہیں بڑی لگ رہی ہے کل کو وہی بات تمہیں سب سے چھوٹی لگے گی۔ اور جسے آج تم آسانی سے چھوڑ رہے ہو کل اسی کے لیے ترسو گے۔ کیونکہ لوگ نہیں ملتے دوبارہ۔ اور جو مل بھی جائیں تو وہ پہلے جیسے نہیں رہتے۔ بات اہم ہو بھی تو کیا؟ انسان زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ باتیں وقت کے ساتھ مر جاتی ہیں، مگر ٹوٹے ہوئے رشتے ساری عمر چبھتے رہتے ہیں۔ ~میر~

𓆩 مeer 𓆪
𓆩 مeer 𓆪
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 31 August 2026 08:27:05 GMT
7212
470
4
40

Music

Download

Comments

zarwesha5
Zarwesha :
🥰❤️
2026-08-31 09:02:23
0
syed.hassan121472
SYED HASSAN ✅ :
❤️
2026-08-31 08:29:02
0
isl5194
꧁༺🄵ᵃĭ̈s̑̈Ⓐ︎l͜͡༻꧂. :
...🙂
2026-08-31 14:30:14
0
To see more videos from user @meer_oficial, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About