@miralihassanzehri82: *میر علی حسن زہری کا بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کا معائنہ* ترجمان صدرِ مملکت آصف علی زرداری، سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری نے گڈانی میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ میر علی حسن زہری نے لیبر کوارٹرز، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں منصوبوں پر جاری کام، پیش رفت اور مستقبل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بعدازاں میر علی حسن زہری نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ گڈانی میں بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے یہ منصوبے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی خصوصی کاوشوں اور خواہش کا نتیجہ ہیں، جو گڈانی کے مقامی باشندوں کے لیے ایک تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ پانی کی فراہمی سمیت دیگر درپیش مسائل کو بھی بہتر اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے گا۔ میر علی حسن زہری کا کہنا تھا کہ گڈانی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ @PPP