@meerabrahmani0: مجھ سے نمازیں چھوٹ جاتی ہیں، کبھی دل غفلت میں ڈوب جاتا ہے، کبھی قدم بھٹک جاتے ہیں، کبھی گناہ مجھے اپنے رب سے دور محسوس کروانے لگتے ہیں… 🥀 مگر ایک بات آج بھی میرے دل کو سنبھالے رکھتی ہے؛ میں جب بھی دنیا سے تھک کر، خود سے ہار کر، اپنے گناہوں کا بوجھ اٹھائے آپ کی طرف پلٹتی ہوں، تو آپ کے دروازے پر مجھے کبھی یہ نہیں کہا جاتا کہ "اب بہت دیر ہو چکی ہے۔" یا اللہ! میں جانتی ہوں میں تیری وہ بندی نہیں جو ہونی چاہیے، مگر تو وہ رب ہے جو مجھے اُس وقت بھی سنتا ہے جب میرے پاس کہنے کو صرف آنسو ہوتے ہیں۔ میں بار بار ٹوٹ کر بھی تیرے در پر آتی ہوں، کیونکہ مجھے یقین ہے کہ تیرا در کبھی بند نہیں ہوتا۔ میری کمزوریاں مجھے تجھ سے دور نہ کریں، بلکہ ہر لغزش کے بعد مجھے پہلے سے زیادہ تیرے قریب لے آئیں۔ میرے دل کو ایسا بنا دے کہ دنیا سے کتنی ہی بار الجھوں، تیرے سامنے آکر ہمیشہ جھک جاؤں۔ 🤲🏻🤍 یا رب! مجھے میری عبادت کی کمی کے باوجود اپنی رحمت سے محروم نہ کرنا، اور جب میں بھٹک جاؤں تو مجھے خود سے دور جانے نہ دینا۔ 😭😭😭😭💔💔💔#viralvideo #repost #foryoupage #creatorsearchinsights #viral

rahamani
rahamani
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 31 August 2026 10:50:22 GMT
1545
141
0
8

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @meerabrahmani0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About