@hanii_writes.47: لوگ تو پھولوں کو بھی پھولوں کی طرح نہیں رکھتے، کچھ دیر سجاتے ہیں، خوشبو نچوڑتے ہیں، اور جب رنگ پھیکا پڑنے لگے تو بے دردی سے مسل کر راہ میں پھینک دیتے ہیں۔ محبت کا بازار بھی کچھ ایسا ہی ہو گیا ہے؛ جہاں انسان کو بھی موسمِ گل کی طرح استعمال کیا جاتا ہے، اور جب جذبے کی تازگی ختم ہو جائے تو برسوں کی چاہت کو ایک پل میں بھلا دیا جاتا ہے۔ کاش کوئی ایسا ہو جو پھول کو توڑنے کی بجائے اس کی جڑ کا خیال رکھے، جو ظاہر کی رونق کے بعد روح کے ویرانوں کو بھی اپنائیت کی چھاؤں بخش سکے۔ انسان کو بھی تو چاہت کی ایسی ہی مٹی اور مستقل تپش کی ضرورت ہوتی ہے، مگر افسوس کہ یہاں تو دلوں کو بھی کھلونے سمجھ کر کھیلا جاتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #foryou#viralvideo #urdupoetry #nature