@talhawattoo24: اگر کبھی موقع ملا تو تمہارا ہاتھ تھام کر رات کے آسمان تلے بیٹھنا چاہتا ہوں۔ خاموشی ہو، ہوا ہو، اور اوپر لاکھوں ستارے۔ میں ایک ستارے کا نام لے کر تمہیں سناؤں گا، پھر ہنس کر کہوں گا: "دیکھو یہ سب کتنے روشن ہیں"۔ اور پھر تمہاری آنکھوں میں دیکھ کر رک جاؤں گا... کیونکہ تب سمجھ آئے گا کہ روشنی کسے کہتے ہیں۔ تمہاری آنکھوں میں وہ جگنو ہیں جو اندھیری راتوں کو بھی دن بنا دیتے ہیں۔ وہ گہرائی ہے جس میں میں ہر بار کھو جانا چاہتا ہوں۔ ستارے تو فاصلے پر ہیں، مگر تم دل کے اتنے قریب ہو۔ اس لیے آؤ، ستارے ہم دونوں دیکھیں گے... اور میں دنیا کو بتاؤں گا کہ سب سے حسین منظر تمہاری آنکھیں ہیں۔ #fyp #unfreezmyaccount #urdupoetry #poetrylovers #urdushayari