@malikadeeliqbal786: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر (Natalie A. Baker) نے معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کے ہمراہ نتھیا گلی کے تاریخی گورنر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اس تاریخی مقام سے نتھیا گلی کے دلکش قدرتی مناظر کا نظارہ کیا۔ گورنر ہاؤس پاکستان کے سفارتی و تاریخی ورثے کا اہم حصہ ہے اور 1960 کی دہائی میں پاکستان کے ذریعے امریکہ اور چین کے درمیان سفارتی روابط کے قیام کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ دورانِ دورہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ، بین الاقوامی سیاحوں کو صوبے کے قدرتی و تاریخی مقامات کی جانب راغب کرنے اور سیاحتی شعبے میں باہمی تعاون کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا کو عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کے مثبت تشخص کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ #malikadeeliqbal #imrankhanpti #ambassador #sohailafridi