@zaimu172: اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ اکیلے ہی ٹھیک ہیں۔ کوئی ضد نہیں رہتی، کوئی خواہش نہیں رہتی، کسی کا ساتھ نہیں چاہیے ہوتا۔ بس پھر ہم سب نصیب پر چھوڑ کر جینے لگتے ہیں۔ پہلے ہم ہر چیز کے لیے ضد کرتے تھے۔ ہر رشتے کو بچانے کے لیے خود کو توڑ دیتے تھے۔ لگتا تھا اگر یہ شخص ساتھ چھوڑ گیا تو سانس نہیں آئے گی۔ پر وقت نے سب سے کڑوا سبق یہی دیا کہ زندگی کسی کے رکنے سے نہیں رکتی۔ لوگ آتے ہیں، اپنی جگہ لے کر چلے جاتے ہیں، اور ہم پیچھے رہ جاتے ہیں خالی ہاتھ اور خالی دل کے ساتھ۔ پھر ایک دن دل تھک جاتا ہے امید لگاتے لگاتے۔ نہ کسی کے میسج کا انتظار رہتا ہے، نہ کسی کے لوٹ آنے کی امید۔ موبائل کی سکرین دیکھنا بھی بوجھ لگنے لگتا ہے۔ آہستہ آہستہ ساری خواہشیں مر جاتی ہیں، سارے خواب دھندلے ہو جاتے ہیں۔ پھر انسان سوچتا ہے کہ جو نصیب میں ہوگا وہ مل جائے گا۔ مانگنے سے بھی نہیں ملے گا، رونے سے بھی نہیں ملے گا۔ اس لیے خاموش رہنا سیکھ لیتے ہیں۔ ہنستے ہیں مگر وہ والی ہنسی نہیں رہتی۔ بات کرتے ہیں مگر دل کی بات نہیں کرتے۔ اب اکیلے کمرے میں بیٹھ کر بھی سکون مل جاتا ہے۔ نہ کسی سے شکایت ہے، نہ کسی سے گلہ۔ بس یہ سمجھ آ گیا ہے کہ سب سے اچھا دوست خود اپنے آپ کا ساتھ ہے۔ دنیا جائے بھاڑ میں، اب ہم نے بس جینا سیکھ لیا ہے۔ نصیب پر چھوڑ کر... نہ بہت خوش، نہ بہت اداس۔ بس زندہ۔ #ForYou #foryoupage #fyp #viral #unfreezemyacount @hania🥀 🫠❤️‍🩹🥀

𝐥𝐨𝐬𝐭_𝐙𝐚𝐢𝐦🖤🥀
𝐥𝐨𝐬𝐭_𝐙𝐚𝐢𝐦🖤🥀
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 31 August 2026 15:25:47 GMT
9617
539
9
73

Music

Download

Comments

deep_silence06
ꨁ 𝐃𝐞𝐞𝐩 𝐬𝐢𝐥𝐞𝐧𝐜𝐞 ꨁ :
exactly 🥺🫀
2026-09-01 00:18:48
2
nain9661
Ayzal Nain🥰🥰🥰🥰🥰 :
blkl☺️
2026-09-07 13:28:05
1
noumanrajpoot86
Nouman Rajpoot :
right
2026-08-31 16:20:16
2
zubair_ray
Zubair Ray :
💔😭
2026-09-01 06:56:33
1
leo5th8
Leo ♌ :
🥺🥺🥺
2026-08-31 23:41:16
1
To see more videos from user @zaimu172, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About