@khizar.fiaz7: مانسہرہ: سیاحتی مقام موسیٰ کا مصلیٰ کی طرف جانے والا برطانیہ سے تعلق رکھنے والا سیاح لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے مانسہرہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ مانسہرہ پولیس کے ترجمان سہیل قریشی کے مطابق دو غیر ملکی سیاح ایلن اور ایلکس سیاحت کی غرض سے موسیٰ کا مصلی ٹریک پر گئے تھے۔ واپسی کے دوران دونوں نے مبینہ طور پر ریس لگائی، جس کے دوران ایلن راستہ بھٹکنے کے باعث لاپتہ ہوگیا، جبکہ ایلکس اس وقت تھانہ نواز آباد مانسہرہ میں موجود ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جس وقت دونوں سیاح واپس آرہے تھے، علاقے میں موسم خراب اور بارش ہو رہی تھی، جبکہ مسلسل موبائل سگنل کی خرابی کے باعث رابطے میں بھی شدید مشکلات پیش آئیں۔ ڈی ایس پی شنکیاری راجہ ممتاز کے مطابق لاپتہ سیاح کی تلاش کے لیے چار سے پانچ پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کی گئی ہیں اور سرچ آپریشن رات گئے سے جاری ہے۔ پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بھی تلاش کر رہے ہیں، تاہم تاحال لاپتہ سیاح کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق دونوں غیر ملکی سیاحوں نے علاقے میں آمد سے قبل پولیس کو اطلاع نہیں دی تھی۔پولیس کے مطابق دونوں سیاحوں کا تعلق برطانیہ سے ہے جو ضلع مانسہرہ کی سرن ویلی میں واقع موسی کا مصلی چوٹی سر کرنے کے لیے گیے تھے۔

Khizar Fiaz
Khizar Fiaz
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 31 August 2026 15:36:48 GMT
3795
261
10
4

Music

Download

Comments

fatimakazmi87053
eshal fatima :
🥰🥰🥰
2026-09-01 16:58:47
0
ibrarchohan1120
▄︻元Guجar╤━╼💥 :
😭😭😭
2026-09-01 16:51:19
0
shahzaib.khan7595
kide number,804,👑👑🫀🦅 :
💔💔💔
2026-09-01 16:36:15
0
razwangujjar34
꧁༒☬Rizwaan☬༒꧂GUجAR❤️ :
😭😭😭
2026-09-01 14:46:22
0
chaslam44
ch Aslam :
😭😭😭
2026-09-01 14:42:36
0
user7247477974443
DANGEROUS 👽 :
☺️☺️☺️☺️
2026-08-31 16:37:18
0
user7247477974443
DANGEROUS 👽 :
😌😌😌
2026-08-31 16:37:12
0
mallikkhizarawan
MaLik _ Khìzar 🫀 :
❤️❤️❤️
2026-08-31 15:57:35
0
mallikkhizarawan
MaLik _ Khìzar 🫀 :
❤️
2026-08-31 15:57:33
0
asad17263
Asad khan :
😭😭😭
2026-09-01 17:05:09
0
To see more videos from user @khizar.fiaz7, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About