@yaseen_orakzai15: قوم چمکنی کا اہم قومی جرگہ، حالیہ واقعے پر مشاورت سنٹرل کرم: زرگرو، ارغنجه میلہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد آج قوم چمکنی کا اہم قومی جرگہ مولانا شمس الحق مدرسہ تنورک میں منعقد ہوا۔ جرگے میں قومی مشران اور عمائدین نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال، تحفظات اور قومی موقف پر تفصیلی مشاورت کی۔ اس موقع پر ملک بختور نے قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے اتحاد، باہمی مشاورت اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔ شرکاء نے موجودہ صورتحال کا سامنا اتحاد، مشاورت اور پُرامن اجتماعی حکمتِ عملی کے ذریعے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 31 اگست 2026 #قوم_چمکنی #قومی_جرگہ #سنٹرل_کرم #ارغنجه_میلہ #زرگرو