@shahabuddinpti3: #قوم چمکنی کا اہم قومی جرگہ، حالیہ واقعے پر مشاورت گزشتہ روز زرگرو، ارغنجه میلہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے، جس میں مبینہ طور پر ایک گھر کو نذرِ آتش کیا گیا، اس کے حوالے سے آج قوم چمکنی کا ایک اہم قومی جرگہ بامقام مولانا شمس الحق مدرسہ تنوراک میں منعقد ہوا۔ جرگے میں قوم کے معزز مشران اور عمائدین نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اپنے خیالات، تحفظات اور قومی موقف کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک بختور نے نہایت واضح، دوٹوک اور سنجیدہ انداز میں قوم کی رہنمائی کی اور موجودہ حالات کے تناظر میں باہمی اتحاد، مشاورت اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔ جرگے میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ صورتحال کا مقابلہ اتحاد، باہمی مشاورت اور پُرامن اجتماعی حکمتِ عملی کے ذریعے کیا جائے گا۔ 31-8-2026#foryouviralvideo #tiktokviral #foryoupage❤️❤️ #چمکنی @MaJbor PastooN744 @Muhammed Sartaj @🥷TINDO PTI CHAMPION FC1🥷 @Muhammad Shakeel