@adreesghazlani99: @adreesghazlani6 کھی کبھی زندگی یوں بھی اپنا تعارف کراتی ہے کہ خاموشیاں بولنے لگتی ہیں اور لفظ بے معنی ہو جاتے ہیں۔ پھر انسان نہ کسی محفل کا رہتا ہے، نہ کسی ہجوم کا؛ وہ صرف اپنی ذات کے ملبے پر بیٹھا وقت کی چاپ سنتا رہتا ہے۔ عجب بات ہے کہ بعض دکھ رُلاتے نہیں، بلکہ لہجے میں ایسی سنجیدگی اتار دیتے ہیں جسے صرف اہلِ دل ہی پڑھ سکتے ہیں۔ شاید وقار یہی ہے کہ آدمی اپنے اندر کے طوفان کو بھی مسکراہٹ کی چادر اوڑھا دے، اور دنیا اسے سکون سمجھنے کی غلطی کرتی رہے@میر انیس غزلانی👑