@mmnswat: روخانہ سرسینئ: منشیات کے خاتمے اور امن کے لیے سرسینائی کا عزمِ نو سرسینئی سوات میں علاقے سے منشیات کے بے دریغ استعمال اور دیگر جرائم کے سدباب کے لیے "روخانہ سرسینئ" کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کا نام باضابطہ طور پر "روخانہ سرسینئ" مختص کیا گیا اور تمام ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران، مولوی اختر حسین نے پہلی نشست میں حلف کے مقاصد اور نکات پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ دوسری نشست میں جرگے کے لائحہ عمل کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ تنظیم کے تحت نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ذیلی یونٹس اور اراکین کے نام درج ذیل طے کیے گئے: * تنظیم کے تمام ممبران کو "د کار ملگری" کا نام دیا گیا۔ * وہ ممبران جو علاقائی مسائل کو پرامن انداز میں اجاگر کرنے اور حل کرانے کے لیے مجاز نمائندگان ہوں گے، انہیں "ذمی وار ملگری" کا نام دیا گیا۔ * باہمی رابطے اور غفلت دور کرنے کے لیے "بیدار ملگری" یونٹ قائم کیا گیا، جو مسائل کو تلاش کر کے "ذمی وار ملگری" کے سامنے پیش کرے گا تاکہ ان پر بروقت کارروائی کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران اراکین نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا کہ وہ علاقے کی ساکھ، امن اور مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کمربستہ رہیں گے۔ تنظیم کا اگلا اجلاس آئندہ جمعہ 11 ستمبر کو طے کیا گیا ہے، جس میں مزید مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے عملی لائحہ عمل پر کام کیا جائے گا۔ @SaifUllah Umar @☹پیرسیدرحمان❤شاہᴾᴿᴼシ