@shahzadahmd73: قلعہ دیدار سنگھ بوتالہ روڈ پر گیس ریفلنگ کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،دھماکے سے دوکاندار شدید جھلس گیا جبکہ 4 افراد معمولی زخمی ہوگئے ،واقع کی اطلاع پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔جنہوں نے جھلسنے والے کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پالیا تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کی حدود بوتالہ روڈ پر قائم گیس ریفلنگ کی ایک دکان میں اچانک زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دکاندار 19 سالہ نوجوان ثاقب بری طرح جھلس گیا۔جبکہ 4 راہگیر جن میں 14 سالہ عبدالہادی،12 سالہ محمد اعظم ،28 سالہ ارسلان اور 22 سالہ حیدر علی معمولی جھلس گئے جو اپنی مدد آپ کے ہسپتال چلے گئے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ریسکیو اہلکاروں نے جھلسنے والے دوکاندار ثاقب کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کارروائی کے بعد دکان میں لگی آگ پر قابو پالیا، جس سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔پولیس ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔