@dsrmediafighter: یار، دشمنی میں آخر جیتتا کون ہے؟ ایک گھر کا چراغ بجھتا ہے، دوسرے گھر کا بھی… اور نسلیں ماتم کرتی رہتی ہیں۔ کمال خیل کوہاٹ میں دو فریقوں کی صلح نے ہمیں ایک چھوٹی سی امید دکھائی—کہ اگر دشمنی ختم ہوسکتی ہے تو جرگے شروع کیوں نہیں ہوتے؟ ہم نے اسی ایک واقعے کو بنیاد بنا کر پشتونخواہ میں بڑھتی دشمنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان بندوق نہیں، کاروبار اٹھائے؛ بدلے کا نہیں، مستقبل کا سوچے۔ یہ صرف سات منٹ کی سٹوری نہیں،بلکہ ایک سوال ہے:کیا ہم اپنی آنے والی نسلوں کو دشمنی دیں گے یا امن؟ مکمل اسٹوری دیکھیں، اور اپنی رائے ضرور دیں—شاید انقلاب کی پہلی آواز آپ کے کمنٹ سے اٹھیں۔ #viral #foryou #pashtoon #trending #kohat