@bilawal_hassan_gondal: سہارا ویلفیئر سوسائٹی میانہ گوندل کی جانب سے انسانیت کی خدمت کا ایک اور خوبصورت اقدام سہارا ویلفیئر سوسائٹی میانہ گوندل نےبھابھڑا میں مقیم ایک انتہائی ضرورت مند خاندان کی پندرہ ہزار راشن اور پچاس ہزار ادویات کی مد میں مدد کرتے ہوئے ان کے لئے سامان فراہم کیا۔ ہمارا مقصد صرف مدد کرنا نہیں بلکہ ان لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے جو زندگی کی مشکلات میں ہمارے سہارے کے منتظر ہیں۔ ضرورت مندوں کی خدمت ہی حقیقی انسانیت ہے۔ آئیے! مل کر دکھی انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور معاشرے میں محبت، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ منجانب: چیئرمین سہارا ویلفیئر سوسائٹی میانہ گوندل چوہدری بلاول حسن گوندل