@soldiers.pk_: ماں اور باپ دنیا کے وہ واحد مخلص رشتے ہیں جو خود کو تکلیف میں ڈال کر اپنی اولاد کے لیے راحت کا سامان کرتے ہیں۔ باپ اگر تپتی دھوپ میں پتھر چبا کر اولاد کا مستقبل سنوارتا ہے، تو ماں اپنے خون جگر سے اس آنگن کو محبت اور دعاؤں کی چھاؤں سے منور رکھتی ہے۔ جوانی میں جن کے ہاتھ ہمارے آرام کے لیے دن رات جھلستے اور تھکتے رہے، آج بڑھاپے میں وہ صرف ہماری تھوڑی سی توجہ اور وقت کے منتظر ہوتے ہیں۔اولاد تو جوان ہو کر اپنی الگ رنگین دنیا میں مصروف ہو جاتی ہے، مگر ان بوڑھے والدین کی کائنات صرف ان کے بچوں کی ایک خوشی اور خیر خیریت کی آواز کے گرد ہی گھومتی ہے۔ جو خوش نصیب اولاد ان کے جھکے ہوئے کندھوں اور بوڑھے قدموں کو تھام لیتی ہے، رب اس کے نصیب کو دونوں جہانوں کی بادشاہت اور برکتوں سے بھر دیتا ہے۔