@mahiwrite514: Read Caption تیرے قرب کی گرمی سے روح مہک اٹھی ہے، فاصلوں کے یہ سارے دکھ اب مٹ گئے ہیں۔🥀 بس ایک تیرا ساتھ ہی اس دل کی چاہت ہے، کہ اس محبت میں اب کوئی فاصلہ نہ رہے۔❣️ سنو تسکینِ قلب! ❤️🫂 جب طویل انتظار اور تلخ فاصلوں کے بعد وہ مقدس گھڑی آتی ہے جب ہم ایک بار پھر ایک دوسرے کی باہوں میں ہوتے ہیں، تو کائنات کی ہر آواز تھم جاتی ہے۔ بس دل کی یہی تمنا ہوتی ہے کہ اب کے جب ہم ملیں تو زبان سے کوئی بات نہ کرنا، اور نہ ہی میری جان کوئی گلہ شکوہ سنانا۔ بس خاموشی سے مجھے ایسے اپنے سینے سے بھینچ لینا کہ میری برسوں کی پیاس، تڑپ اور اداسی ہمیشہ کے لیے بجھ جائے۔ یہ خاموش ملاپ اور روح کا یہ اتهاہ سکون ہی میری حیات کا اصل سرمایا ہے۔ تیری قربت کی یہ گرمی میرے وجود کے تار تار کو مہکا دیتی ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے صدیوں کا اجڑ پن ایک ہی لمحے میں آباد ہو گیا ہو۔ خدا کرے کہ یہ قربت اور یہ بانہوں کا حصار کبھی ختم نہ ہو، اور ہم اسی طرح ایک دوسرے کی محبت میں فنا ہو کر امر ہو جائیں❤️🌾 #TaskeenEQalb #TrueLove #RomanticPoetry #creatorsearchinsights #thatslapeaceoriginal