@uk38538: کچھ فیصلے زندگی میں ایسے موڑ پر لاکر کھڑا کر دیتے ہیں جہاں واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ وہ فیصلے جو ہم اپنے ہاتھوں سے، اپنے ہی دل پر خنجر رکھ کر کرتے ہیں، وہ کسی خودکشی سے کم نہیں ہوتے۔ ہم اپنا ہی ایک حصہ قتل کر دیتے ہیں تاکہ باقی زندگی سانس لے سکے۔ یہ فیصلے اتنے سفاک، اتنے مایوس کن اور اتنے سخت ہوتے ہیں کہ روح تک کانپ اٹھتی ہے، لیکن پھر بھی... ہمیں وہ کرنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اندھیرے سے نکلنے کے لیے، زندگی میں روشنی کی ایک کرن لانے کے لیے، یونہی کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ روشنی ایسے ہی نہیں پھیلتی، اس کے لیے اپنے ہی خوابوں، اپنی ہی خواہشوں اور اپنے ہی کسی عزیز ترین حصے کو جلانا پڑتا ہے۔ جب تک اندر کچھ راکھ نہ ہو، تب تک باہر اجالا نہیں ہوتا۔ یہ ایک ایسی خاموش جنگ ہے جو انسان صرف خود سے لڑتا ہے اور جیت کر بھی سب کچھ ہار جاتا ہے۔ #unfrezzmyaccount # !!!! #urdupoetry #viesproblemtiktokteam #100kviews #follow my account