آپ کی توجہ کی محتاج نہیں،
آپ کے سامنے بھی سر جھکا دوں—
اتنی بھی بےقرار نہیں۔
آپ جو منہ پھیر لیں،
میں بھی فاتحانہ انداز میں
وہیں سے گزر جاؤں گی،
پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھوں گی۔
میری خودداری کو کم نہ سمجھنا،
محبت اپنی جگہ،
مگر انا بھی کوئی چیز ہے۔
آپ کو اگر گمان ہے
کہ آپ کے روٹھنے سے میں ٹوٹ جاؤں گی،
تو یہ خیال بھی دل سے نکال دیجیے…
میں وہ ہوں،
جو محبت میں سب کچھ ہار سکتی ہے،
مگر اپنی عزتِ نفس
کبھی نہیں ہارتی۔ 🖤
2026-09-01 05:31:56
1
To see more videos from user @heerr7895, please go to the Tikwm
homepage.