@malikfasih19: #پھر میں نے اُسے بھی جانے دیا جس کے جانے سے میری جان جاتی تھی۔ کبھی سوچا نہیں تھا کہ جس شخص کے بغیر ایک پل جینے کا تصور بھی محال تھا، اسے خود اپنے ہاتھوں سے الوداع کہوں گا۔ یہ خاموشی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ میں اندر سے کتنا بدل چکا ہوں۔ میں تھک گیا تھا التزائیں کرتے کرتے، میں تھک گیا تھا اپنی محبت کا یقین دلاتے دلاتے۔ جب سامنے والے کو آپ کے آنسوؤں سے فرق پڑنا بند ہو جائے، تو وہاں سے خاموشی سے نکل جانا ہی خودداری کہلاتا ہے۔ میں نے اسے آزاد کر کے دراصل خود کو اس روز روز کی اذیت سے آزاد کیا ہے، اگرچہ اس آزادی کی قیمت میں نے اپنی مسکراہٹ اور اپنا سکون دے کر چکائی ہے۔ اب نہ کوئی شکوہ ہے اور نہ کوئی امید، وہ جہاں بھی رہے، بس خوش رہے۔ #foryoupage #pleaseunfrezzemyaccount #likeorviewsproblem😔😔