@ibn_hassan212: حکومت سے رات گئے ہونے والے مذاکرات کے بعد آغا سید راحت حسین الحسینی نے دھرنے کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جمعرات شام 5 بجے تک لاپتہ افراد کی رہائی اور مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہےجس کے بعد گلگت سمیت دیگر علاقوں میں جاری دھرنے فی الحال موخر کیے جا رہے ہیں۔ آغا سید راحت حسین الحسینی نے دوٹوک اعلان کیا کہ اگر جمعرات شام 5 بجے تک لاپتہ افراد رہا نہ ہوئے تو اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل عوام اور دھرنے کے شرکاء سے مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔#foryou #justic #dontunderreviewmyvideo