@harf_e_quran: قسم ہے چاشت کے وقت کی، اور رات کی جب وہ چھا جائے۔ آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ وہ ناراض ہوا ہے۔ اور بے شک آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔ اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔ کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا، پھر پناہ دی؟ اور آپ کو راہ سے ناواقف پایا، پھر ہدایت دی۔ اور آپ کو محتاج پایا، پھر غنی کر دیا۔ پس یتیم پر سختی نہ کریں۔ اور سوال کرنے والے کو نہ جھڑکیں۔ اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کریں۔ #tilawatilquran #trending #alquran #status #CapCut