@zishan.jatoi: بریکنگ نیوز — احمد خان جتوئی گاؤں احمد خان جتوئی سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ احمد خان جتوئی کا گرلز پرائمری اسکول گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے، جس کے باعث تقریباً 133 طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق جن طالبات نے پانچویں جماعت پاس کی ہے، وہ چھٹی جماعت میں داخلہ نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم جاری نہیں رکھ پا رہی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ طالبات کے تعلیمی دستاویزات استاد کے پاس ہونے کی وجہ سے داخلوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ والدین اور اہلِ علاقہ نے محکمۂ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، اسکول کھولا جائے اور طالبات کے چھٹی جماعت میں داخلوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ احمد خان جتوئی سے یہ تھی اہم خبر۔