@hafizidrees010: ایک سچا عاشقِ رسول ﷺ… درِ رسول ﷺ پر سلام پیش کرکے، دل میں اپنے محبوب ﷺ کی محبت لیے مسجدِ نبوی ﷺ کے صحن میں یوں خاموشی سے چل رہا ہے… جیسے زبان خاموش ہو، مگر دل مسلسل سلام کہہ رہا ہو۔ 🤍🌹 گنبدِ خضریٰ سامنے ہو، قدموں میں مدینۃُ النبی ﷺ کی خاکِ ادب ہو، اور دل میں آقا ﷺ کی یاد… اس سے بڑھ کر سکون کا منظر اور کیا ہوگا۔ 🥺❤️ کچھ لمحے دیکھنے کے نہیں ہوتے، بس دل میں اتار لینے کے ہوتے ہیں… یہ بھی انہی لمحوں میں سے ایک ہے۔ 🌹 یا رسول اللہ ﷺ، آپ کی محبت ہی ہماری سب سے بڑی دولت ہے۔ 🤲🏻🫀🥀 #MolanaAbadullah #Madinah #Fyp #idreesAjmi #IslamicReminder