@amjadhabib001: 🚨 راولپنڈی: نالہ لئی میں شدید طغیانی، رہائشی علاقے زیرِ آب شدید بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس کے نتیجے میں نالے کا پانی خیابان سر سید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا۔ متعدد گھروں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری امدادی کارروائیاں اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ 🤲 اللہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین#راولپنڈی #خیابان_سر_سید #نالہ_لئی #khayaban_e_sir_syed_rawalpindi #amjadhabib001