@sk240132: کبھی انسان اپنے دل کے زخم دنیا سے چھپاتا پھرتا ہے، کیونکہ اسے خوف ہوتا ہے کہ کوئی اس کی کمزوری، اس کی خاموشی اور اس کے اندر چھپے درد کو پڑھ نہ لے۔ مگر اسی دل کے کسی کونے میں ایک خواہش بھی زندہ رہتی ہے کہ کاش کوئی ایسا ہو جو بغیر پوچھے سب سمجھ لے، آنکھوں میں چھپی اداسی دیکھ لے اور خاموشی کے پیچھے چھپی چیخ سن لے۔ انسان کو ہمیشہ ہمدردی کے الفاظ نہیں چاہییں ہوتے، کبھی صرف ایک ایسا شخص چاہیے ہوتا ہے جو دل کے زخم دیکھ کر بھی ساتھ نہ چھوڑے۔ شاید یہی سب سے خوبصورت خواہش ہے کہ کوئی ہمیں ہماری مسکراہٹ سے نہیں، ہمارے درد سے پہچانے۔# #capcut #fyp #foryou #foryoupage #viral