@immuhammadsohailafridi: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی و برقیات کے جاری منصوبوں اور اہم امور سے متعلق اجلاس! جس میں صوبے کے توانائی وسائل، بجلی کی پیداوار، این ایچ پی بقایاجات، قدرتی گیس، ایل پی جی اور صوبائی ٹرانسمیشن و گرڈ نظام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کی ہائیڈل بجلی، تیل، گیس اور ایل پی جی کے وسائل ملکی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا ملک کی مجموعی ہائیڈل بجلی پیداوار کا 70 فیصد سے زائد نیشنل گرڈ کو فراہم کر رہا ہے، تاہم صوبائی ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے کے باعث صوبہ اپنی پیدا کردہ بجلی وفاق کو فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ ایک طرف خیبرپختونخوا ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ دوسری طرف اے جی این کازی فارمولے کے تحت وفاق کے ذمے این ایچ پی کے بقایاجات 2300 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ پہلے عبوری انتظام کے تحت باقاعدہ این ایچ پی کی مد میں بھی وفاق کے ذمے 78 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی 70 فیصد سے زائد ہائیڈل بجلی پیدا کرنے کے باوجود این ایچ پی کی مد میں پنجاب کو خیبرپختونخوا سے زیادہ رقوم مل رہی ہیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران خیبرپختونخوا کو این ایچ پی کی مد میں 87.7 ارب روپے جبکہ پنجاب کو 160.8 ارب روپے موصول ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ این ایچ پی کی ادائیگی میں تاخیر اور عدم تناسب صوبے کی مالی صورتحال کو متاثر کر رہا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل اور صنعتی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا صوبائی ٹرانسمیشن و گرڈ نظام قائم کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کو سرمایہ کار کانفرنس میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی منافع بخش ہے اور متعدد ممالک اس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ قدرتی وسائل کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا روزانہ 530 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پیدا کر رہا ہے، جبکہ صوبے کی اپنی کھپت 200 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔ اسی طرح صوبہ روزانہ 850 ٹن ایل پی جی پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کی یومیہ کھپت 600 ٹن ہے۔ خیبرپختونخوا ملکی خام تیل کا 48 فیصد اور ایل پی جی کا 38 فیصد فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو اپنی ضروریات پوری کرنے میں ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل اور توانائی کی پیداوار میں نمایاں کردار ادا کرنے کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنے وسائل کا جائز فائدہ نہ ملنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا کے حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ مضبوط اور باضابطہ طور پر اٹھایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو ریلیف نہ دیا گیا تو خیبرپختونخوا کے آئینی و مالی حقوق کے تحفظ کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

Sohail Afridi
Sohail Afridi
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 01 September 2026 08:04:19 GMT
39166
10914
376
26

Music

Download

Comments

saleemkhanbaloch7012l1
Saleem khan baloch ,804 :
Khan is back 🔙 inshallah
2026-09-01 08:07:57
6
umairptiofficial
عمير باچه pti :
The fast like see
2026-09-01 08:57:34
1
hidayatmansor007
عاجزسمګلرH҉i҉d҉a҉y҉a҉t҉ :
عمران احمد خان نیازی❤️
2026-09-01 08:12:19
3
its.megul
Hy.Gul :
i am your biggest fan CM sir it's mine biggest dream to take your autograph plz plz gave me autograph 🥰🥰🥰
2026-09-04 06:35:10
0
murshidikkhan
MURSHID IK 804 :
Imran Khan zindabad Sohail afridi zindabad
2026-09-01 08:08:59
4
user663161628
Sajid Khan :
dekh lena qeyiamat ho gi shehzade
2026-09-01 16:46:24
2
mahyarhussain1626
👑MH ISLAMIAN👑 :
2026-09-01 08:09:31
2
ranawaqas1997
RaNa WaQaS🦋🇵🇰 :
inshAllah 🇵🇰
2026-09-01 08:08:33
2
salmanqasabi
Źp... Śàĺmàñ :
I love irman khan
2026-09-28 07:33:48
0
khan.jamal77
Khan Jamal :
2026-09-02 13:07:57
0
hussainbacha1234
Edits RIZWAN KING :
King ye king 👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
2026-09-01 08:11:52
1
jawadali98760
Jawad Ali :
wants Afzal murawat back in pti
2026-09-03 05:16:15
0
akafridi201
▄︻デ 𝒜 * 𝒦 ═━一 :
Jar ❤️❤️❤️
2026-09-01 08:06:36
0
naveed.khan5709
Naveed Khan :
804
2026-09-01 08:11:13
1
asifhaider804
Asif Haider :
peshawar k tamam andar paas k andar lighting or color ka zarur karna hy
2026-09-25 15:21:08
0
muhammad.akhtar11226
Ahmad Ali khan :
2026-09-02 23:35:51
0
azam.khan804.hi
azam.khan 804 :
2026-09-02 02:44:12
0
azam.khan804.hi
azam.khan 804 :
2026-09-02 02:44:10
0
1sajid26
ساجد زخہ خیل 📶 :
2026-09-01 19:37:14
0
nadeem.ahmad2199
NADEEM SWATl :
king CM kpk love you 😎
2026-09-01 18:28:25
0
1sajid26
ساجد زخہ خیل 📶 :
2026-09-01 19:37:28
0
khan.jamal77
Khan Jamal :
2026-09-02 13:07:53
0
1sajid26
ساجد زخہ خیل 📶 :
2026-09-01 19:37:20
0
azam.khan804.hi
azam.khan 804 :
2026-09-02 02:44:02
0
raj4_80431
Ch AY4Z :
2026-09-01 08:06:52
0
To see more videos from user @immuhammadsohailafridi, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About