@novelistic766: ہمیں ذلیل کرنے والوں نے شاید یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم ہر بار خاموش رہیں گے، مگر انہیں کیا خبر کہ خاموشی ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری تربیت ہے۔ ہم ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وقت سب کو ان کے کیے کا حساب ضرور دیتا ہے۔ 😏 ہم نے کسی کی برائی کر کے خود کو بڑا نہیں بنایا، نہ کسی کے گرنے کی خواہش کی۔ بس اپنی عزت کے معاملے میں اتنا ضرور جانتے ہیں کہ جہاں ہماری حد ختم ہوتی ہے، وہاں دوسروں کی اوقات شروع ہو جاتی ہے۔ جو لوگ ہمیں نیچا دکھانے میں اپنی جیت سمجھتے ہیں، انہیں وقت خود بتائے گا کہ اصل جیت کس کی تھی۔ ہم آج بھی خاموش ہیں، مگر یہ خاموشی ہمیشہ نہیں رہے گی۔ عزت دیں گے تو عزت ملے گی، اور اگر ہماری عزت پر انگلی اٹھائی تو جواب بھی ایسا ہوگا کہ دوبارہ نام لینے سے پہلے سوچنا پڑے گا۔ 👑🖤🔥 #ReshmaWrites #creatinginsearchingsigh #unfreezemyacount #foryoupageofficiall #fpyシviral