@qm.quote.hub: نطشے کے فلسفے میں یہ خیال اہم ہے کہ انسان اگر اپنی اقدار، ترجیحات اور راستے خود طے نہیں کرتا تو پھر معاشرہ، خاندان، لوگوں کی توقعات اور حالات اس کے لیے یہ فیصلے کرنے لگتے ہیں۔ پھر انسان وہ تعلیم لیتا ہے جو دوسرے چاہتے ہیں، وہ کام کرتا ہے جو لوگ مناسب سمجھتے ہیں، ایسے رشتے نبھاتا ہے جن میں خود خوش نہیں ہوتا، اور اپنی خواہشات بھی صرف اس لیے دبا دیتا ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے؟" لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر فیصلہ دوسروں کی مخالفت میں کرنا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ دوسروں کی رائے سنو، مگر آخری فیصلہ اپنی سمجھ، ذمہ داری اور اپنے مقصد کے مطابق کرو۔ اور "چھوٹا، کمزور اور تابع" ہونے سے مراد صرف معاشی یا سیاسی کمزوری نہیں، بلکہ اپنی زندگی کے فیصلوں پر اپنا اختیار کھو دینا ہے۔ #lifechanging #motivationalquotesdaily #viral #fypppppppppppppppppppppppp #lifequotes