@balochistan.chiriya.urdu: حب نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وڈیرہ رجب علی رند کی قیادت میں بجلی گیس پانی بحران پر احتجاجی ریلی اور سوک سینٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا ختم۔ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنا ختم کیا گیا۔وڈیرہ رجب علی رند نے مذاکرات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈی سی حب نے یقین دہانی کروائی کہ جن فیڈرز پر. 24 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی وہ آج شام 6 بجے سے ختم ہوگی کل کے الیکٹترک سے ڈی سی نے ہماری میٹنگ طے کی ہے جس میں کنڈے کو قانونی حثیت دینے سمیت اوور بلنگ لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر معاملات ڈسکس کریں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مزدور کسان ریڑھی بان عام آدمی کی پارٹی ہے ان کے حقوق کی بات کریں گے اور ہم بھاگنے والے نہیں بلکہ عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد نے چیرمین ایم سی حب گل حسن۔وائس چیرمین عظیم سیاں کے ہمراہ آکر مذاکرات کیے ان کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا ختم کیا۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں اور شہریوں تنظیموں تاجروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پرامن احتجاج کو کامیاب بنایا