@user320376678: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کی بطور وائس چانسلر ایک سالہ کامیاب قیادت مکمل باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے آج بطور وائس چانسلر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا ایک سال مکمل کر لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان، انتظامی افسران اور یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر کی ایک سالہ کامیاب قیادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جامعہ کی ترقی اور بہتری کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے گزشتہ ایک سال کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو کسی ایک فرد کے بجائے پوری یونیورسٹی ٹیم کی مشترکہ محنت، لگن اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے باچا خان یونیورسٹی کو مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ ایک سالہ کامیاب قیادت مکمل ہونے پر دلی مبارکباد!