@jalal.tv0: اسلام آباد: I-9 ایسا نگری کالونی میں 13 سالہ بچہ نالے میں گر گیا، تاحال لاپتا اسلام آباد کے سیکٹر I-9، ایسا نگری کالونی میں اظہر عرف کھنی کے 13 سالہ بیٹا ہو یشوا کے نالے میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کی تلاش شروع کی، تاہم بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ والدین نے جلال ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابھی تک اپنے بچے کی کوئی خبر نہیں ملی، جبکہ تلاش میں مصروف ریسکیو ٹیمیں بھی واپس چلی گئی ہیں۔ اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ بچے کی بحفاظت بازیابی کے لیے پریشان ہیں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تلاش کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے اور بچے کی بازیابی تک کوششیں جاری رکھی جائیں۔ جلال ٹی وی — آپ کی آواز #Islamabad #I9 #EssaNagri #MissingChild #RescueOperation