@muzo580: کبھی کبھی رات کے آخری پہرے ایک سوال خاموشی سے دل کے دروازے پر دستک دیتا ہے لیکن اسے میری یاد تو آتی ہوگی نا۔۔۔۔۔؟ یاد نہ سہی کوئی بات۔۔؟ کوئی عادت۔۔؟ کوئی لمحہ، کچھ تو یاد آتا ہوگا نا۔۔۔؟ میں اکثر یہی سوچا کرتی تھی کہ جیسے میں ہر چھوٹی بات تو پر اسے یاد کرتی ہوں ویسے ہی شاید وہ بھی کبھی اچانک کسی راستے کسی گانے، کسی خوشبو یا کسی دعا کے درمیان مجھے یاد کرتا ہوگا۔۔ شاید میری ہنسی، خاموش میرے الفاظ، یا میری فکر کا کوئی نہ کوئی عکس اس کے دل میں بھی باقی ہوگا۔۔۔۔ میں سمجھتی تھی کہ محبت اگر سچی ہو تو یادیں دونوں طرف برابر سانس لیتی ہیں۔ مگر وقت میں ایک حقیقت بہت خاموشی سے سمجھا دی کہ ہر دل ایک جیسا نہیں ہوتا، ہر محبت کی شدت برابر نہیں ہوتی، اور ہر انسان یاد رکھنے کا ہنر بھی ایک جیسا نہیں رکھتا۔ کیونکہ کچھ لوگ برسوں بعد بھی ایک آواز پر ماضی میں لوٹ جاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ چند دنوں میں ہی پوری کہانی بھلا دیتے ہیں، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp