@miannoman20000: 🇵🇰 کیپٹن حافظ ضیاءاللہ شہید کی آبائی علاقے دوبرجی ملیاں میں تدفین کیپٹن حافظ ضیاءاللہ شہید کو ان کے آبائی علاقہ دوبرجی ملیاں، سیالکوٹ میں پورے فوجی اعزاز اور آہوں و سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں سول و عسکری قیادت، سیاسی و سماجی شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر آنکھ اشک بار اور دل غمگین تھا، مگر قوم کو اپنے بہادر سپوت کی قربانی پر فخر بھی ہے۔ کیپٹن حافظ ضیاءاللہ شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور سربلندی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کا نام قوم کے بہادر سپوتوں میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین 🤲🇵🇰 شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔

Mian Noman🇵🇰🦅
Mian Noman🇵🇰🦅
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 01 September 2026 18:11:04 GMT
28097
1825
0
91

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @miannoman20000, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About