@mikaeel.khan.official: 🖤 شفیق قبرستان کے تحفظ کے لیے عوامی احتجاج مشرف کالونی کے عوام نے شفیق قبرستان کے تحفظ کے لیے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بھرپور اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ احتجاج میں بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف طبقات نے شرکت کی اور قبرستان کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا۔ یہ صرف ایک قبرستان کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہماری آنے والی نسلوں اور اپنے مرحومین کے حقِ تدفین کا مسئلہ ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے فوری توجہ دیں اور قبرستان کی زمین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ مشرف کالونی کے عوام اپنے حق کے لیے پُرامن اور متحد ہیں