@its_ahmad.28: مرد کو مردوں کی نیت کا اندازہ ہوتا ہے، اسی لیے تمہیں ہر اُس چیز سے روکتا ہوں جو مجھے ٹھیک نہیں لگتی۔ میرا مقصد تمہیں قید کرنا نہیں، محفوظ رکھنا ہے۔ میں جانتا ہوں دنیا میں ہر شخص ویسا نہیں ہوتا جیسا نظر آتا ہے۔ کچھ لوگ میٹھی باتوں کے پیچھے غلط نیت چھپا لیتے ہیں۔ اسی لیے کبھی میری باتیں سخت محسوس ہوتی ہیں۔ میں تم پر شک نہیں کرتا، مجھے اُن لوگوں کی نیتوں پر اعتبار نہیں ہوتا۔ تمہاری عزت اور حفاظت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ کاش تم میری روک ٹوک کے پیچھے چھپی فکر سمجھ پاتی۔ میں تمہیں اپنے حکم سے نہیں، اپنی محبت سے سمجھاتا ہوں۔ ہر بار تمہیں روکنا میری خوشی نہیں، مجبوری ہے۔ اور جب تم مجھے ہی غلط سمجھتی ہو، تو سچ کہوں، سب سے زیادہ تکلیف وہیں ہوتی ہے۔ کاش تم سمجھ سکو، میری سختی کے پیچھے بھی تمہاری ہی فکر ہے۔ 🥀