@importantnews..7: چکن تکے کی زیادہ بوٹیاں کھانے پر جھگڑا، دوست نے دوست کو چاقو مار کر قتل کردیا بھارت: بھارتی ریاست کرناٹک میں دعوت کے دوران چکن تکے کی زیادہ بوٹیاں کھانے پر ہونے والے معمولی جھگڑے نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق ملزم ارون کمار اور اس کے دوست سیتارام کے درمیان چکن تکے کے ٹکڑوں پر بحث ہوئی۔ ملزم کا مؤقف ہے کہ سیتارام نے اس سے زیادہ چکن کے ٹکڑے اٹھا کر کھا لیے، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ پولیس کے مطابق غصے میں آکر ارون کمار نے اپنے دوست پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیتارام شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اسپتال پہنچی اور ملزم ارون کمار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے دوست پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چند بوٹیوں کے لیے شروع ہونے والا جھگڑا آخرکار ایک قیمتی انسانی جان کے ضیاع پر ختم ہوگیا۔ #😭😭😭😭😭😭💔💔💔💔